the etemaad urdu daily news
آیت شریف حدیث شریف وقت نماز
etemaad live tv watch now

ای پیپر

انگلش ویکلی

To Advertise Here
Please Contact
editor@etemaaddaily.com

اوپینین پول

پیرس پیرا اولمپکس 2024 میں ہندوستان کتنے تمغے جیت سکتا ہے؟

10 تمغے
20 تمغے
30 تمغے
(ایجنسیز)
ایران اور چھ عالمی طاقتوں کے نمائندوں نے کہا ہے کہ تہران کے جوہری پروگرام پر جاری مذاکرات کا حالیہ دور سات اپریل تک ملتوی کر دیا گیا ہے۔

فریقین کی جانب سے جاری کیے جانے والے ایک مشترکہ بیان میں مذاکرات کے حالیہ دور کو "بامقصد اور فائدے مند" قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ مذاکرات کار ویانا میں سات اپریل سے دوبارہ بات چیت کریں گے۔

بدھ کو آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں عالمی طاقتوں کی اعلیٰ



مذاکرات کار اور یورپی یونین کی خارجہ پالیسی کی سربراہ کیتھرین ایشٹن نے ایک پریس کانفرنس میں مشترکہ بیان پڑھ کر سنایا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ مذاکرات کے حالیہ دور کے دوران فریقین نے ایران کے یورینیم افزودگی کے منصوبے، ارک کے مقام پر بھاری پانی کے ری ایکٹر کی مجوزہ تعمیر اور ایران کے خلاف عالمی پابندیوں پر بات کی۔

انہوں نے مزید بتایا کہ اس سلسلے میں اپریل میں مذاکرات کا اگلا دور ہو گا اور اس دوران ماہرین کی سطح پر بات چیت جاری رہے گی۔
اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh
خصوصی میں زیادہ دیکھے گئے
http://st-josephs.in/
https://www.owaisihospital.com/
https://www.darussalambank.com

موسم کا حال

حیدرآباد

etemaad rishtey - a muslim matrimony
© 2024 Etemaad Urdu Daily, All Rights Reserved.